ماورا حسین نے زندگی کی 33بہاریں دیکھ لیں

لاہور(شوبز نیوز) اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والی ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں اور خوشی کے اس موقع پر انھوں نے خوب ہلا گلا کیا۔اداکارہ ماورا حسین انسٹاگرام پر 9.8 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کی ہر خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔جب بات سالگرہ کی ہو اس سے بڑی خوشی کی اور کیا بات ہوسکتی ہے، اس اہم دن کو منانے کے لیے اداکارہ کے شوہر عامر گیلانی نے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں اہل خانہ کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں