ماورا حسین کی ذہنی دبائو کے شکار ساتھی فنکاروں کو مدد کی پیشکش

لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی دبائو یا مشکلات میں مبتلا ساتھی فنکاروں کو مدد کی پیشکش کردی۔گزشتہ ماہ سینئر اداکارہ عائشہ خان کی اور اب گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ان کے گھر سے برآمد ہونے کے معاملے پر پوری شوبز انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہے۔اداکارہ ماورا حسین نے حمیرا اصغر کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ذہنی دبا کے شکار فنکاروں کو مدد کی پیشکش کر دی۔انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں آپ کو جانتی ہوں، آپ میرے دوست ہیں یا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو براہِ مہربانی مجھ سے رابطہ کریں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو بغیر جج کئے سمجھوں گی، آپ کی بات سنوں گی۔انہوں نے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ مہربان رہوں گی، میں اپنی صلاحیت کے مطابق آپ کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی، ہر روز ایک بری خبر آتی ہے۔ آئیے ایک بار پھر ایک کمیونٹی بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں