فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ مریم آباد میں ماچس سے کھیلتے ہوئے بچوں سے کمرہ میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ مریم آباد گلی نمبر5 کے رہائشی بابر کے بچے کمرہ میں ماچس سے کھیل رہے تھے کہ اچانک کمرے میں موجود کپڑوں کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کمرہ سے دھواں اٹھتا دیکھ کر اہل خانہ نے بچوں کو باہر نکالتے ہوئے ریسکیو کو اطلاع کی تو ریسکیو فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، اسی دوران کمرہ میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ بن گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
41