ماڈلز ریمپ واک کریں یا بھاری بھر کم لہنگا سنبھالیں؟ عفت عمر

لاہور (شوبز نیوز) سینئر ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی عروسی ملبوسات کی نمائش پر ایک اہم معاملہ کو اٹھایا جس سے فیشن انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی۔عروسی ملبوسات کو نامور فیشن ڈیزائنرز نے تیار کیا تھا جسے پہن کر ماڈلز، اداکاراں اور سوشل میڈیا شخصیات نے ریمپ پر واک کی اور ناظرین سے داد حاصل کی۔تاہم ہر ریمپ واک کی طرح اس بار پھر کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن میں ماڈلز کو ملبوسات کے سائز اور وزن کے باعث نہ سنبھال پانا اور گر جانا شامل ہے۔اسی وجہ سے اس نمائش نے ریمپ واک سے زیادہ لباس کے سائز نے توجہ حاصل کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں