ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز کو مزید بہتر بنایا جائیگا

لاہور (بیوروچیف) صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف اور معیار میں بہتری۔۔معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول پنجاب سلمی بٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 4 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی، لاہور ڈویڑن میں 1 لاکھ55 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے مختلف اشیاء کی خریداری کی، گوجرانولہ ڈویژن میں 70 ہزار، گجرات اور راولپنڈی 53 ہزار، سرگودھا میں 49 ہزارسے زائد افراد نے اشیائے خورونوش خریدیں، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،ڈی جی خان اور فیصل آباد میں 76 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے خریداری کی، علاوہ ازیں تمام اضلاع میں عوام نے 1 لاکھ 68 ہزار کلوگرام سے زائد فروٹس اور سبزیوں کی خریداری کی، 18 ہزار 436 کلو چکن،9 ہزار 985 کلوگرام کھجور،17 ہزار 803 کلو سے زائد بیسن کی خریداری کی، سلمی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں خود انتظامات کی چیکنگ کیلئے دورے کر رہی ہوں،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے سٹالز کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیے جائیں گے،ماڈل و ریلیف بازاروں میں اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں