ماڈل بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی مسلسل نگرانی کی جائے،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈا کو زیر بحث لایا گیا جس میں تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام 4 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے انتظامات ،ماڈل بازاروں میں رمضان سہولت اسٹالز کا قیام ، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور شہروں و بازاروں کی خوبصورتی کے علاؤہ دستیاب فنڈز اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ شامل تھا۔ چاروں ڈپٹی کمشنروں نے ایجنڈا آٹیمز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے کہاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری ا قدامات کیے جائیں اور رمضان سہولت سٹا لز پر ضروری اشیاء کی رعایتء نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماڈل بازار میں قائم سہولت سٹالز پر اشیائے خورد و نوش کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہ دی جائے اورسکیورٹی، صفائی اور پارکنگ کے بھی موثر انتظامات کیے جائیں۔کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئیکوشاں ہے اور رمضان سہولت سٹالز کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء کی د ستیا بی اور معیار کو یقینی بنانے کیلئیروزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائیگی۔ اجلاس کو بتایا گیا گیا کہ ماڈل بازاروں میں رمضان سہولت اسٹالز اور تحصیل سطح پر رمضان سہولت بازار لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں