ماڈل بازار جھنگ روڈ میں آتشزدگی،30دکانیں جل گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر واقع ماڈل بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 30کے قریب دکانیں جلنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر ماڈل بازار کے دکاندار اپنی شاپس بند کر کے گھروں کو چلے گئے تو رات گئے مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 30کے قریب دکانوں کو اپی لپیٹ میں لے لیا اور دکانوں میں پڑا ہوا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جن دکانوں میں آگ لگی ان میں سے اکثر سبزی اور فروٹ’ گروسری کی تھیں اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے گارمنٹس سمیت دیگر شاپس شامل ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم اس دوران بھاری مالیت کا سامان جل چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں