ماڈل بازار وں میں رمضان سہولت سٹالز لگائے جائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ماہ صیام میں صارفین کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی ہول سیل نرخوں پر فراہمی کے لئے ماڈل بازاروں میں رمضان سہولت سٹالز قائم کئے جائیں گئے جہاں خریداروں کو آلو،پیاز،ٹماٹر، ادرک، کد و، لیموں، کیلا، سیب، کھجور، امرود، خربوزہ، آٹا، چینی، چکن، انڈے،چنے کی دال اور بیسن رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگی۔ہر ماڈل بازار میں 16،اشیا کے کم ازکم 10/10 سٹالز لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے رمضان سہولت سنٹرز کے قیام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت سنٹر 25 شعبان سے شروع ہوکر29 رمضان المبارک تک فعال رہیں گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کرکے اشیا کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں