ماڈل سبحان عمیس اور عبیراسد میں دوریاں

لاہور (شوبز نیوز) فیشن انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ماڈل سبحان عمیس اور ماڈل عبیر اسد کے درمیان شادی کے 7 ماہ کے بعد علیحدگی ہوگئی۔عبیر اسد اور سبحان عمیس مشہور پاکستانی ماڈلز ہیں جو فیشن ماڈلنگ میں اپنی شاندار صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور بہترین ماڈل کے طور پر ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔عبیر اور سبحان نے فروری 2025میں شادی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور جوڑے کیلئے دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔ ماڈل سبحان عمیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ ماڈل عبیر اسد سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی، تاہم تاحال ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں