29

ماڈل ٹائون جیسے واقعہ کا خدشہ ‘ عمران خان کی گرفتاری موخر

لاہور(بیوروچیف)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک سے گرفتاری کو موخر کر دیاگیا، متعلقہ اداروں نے ماڈل ٹاون سانحہ جیسے سانحہ سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی کیلئے ممکنہ امکانات پر غور شروع کردیا،ذرائع کا بتاناہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنیوالے متعلقہ اداروں نے عمران خان کی گرفتاری پر ممکنہ ری ایکشن کے مختلف پہلووں پرغور کرنے کے بعدعمران خان کو سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماوں کی موجودگی میں گرفتار کرنے کا آپشن فی الحال موخر کیا ہے، متعلقہ اداروں کا خیال ہے کہ اگر عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ہو سکتا ہے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنان یقینی طور پر سخت مزاحمت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں