ماڑی انڈس ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلایاجائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران فیصل آباد کے ڈپٹی سیکرٹری و صدر منٹگمری بازار میاں ریاض شاہد نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیاہے کہ عوام کو سستے سفر کی سہولت فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹروں کی روائتی لوٹ کھسوٹ سے محفوظ رکھنے کیلئے لاہور سے براستہ فیصل آباد، سرگودہا ماڑی انڈس پسنجر ٹرین کوچالو کرکے فیصل آباد کے صنعتی و تجارتی،سماجی اور مذہبی تنظیموں دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کیا جائے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں ٹرانسپورٹروں کی ملی بھگت سے پنجاب کے بعض شہروں میں چلنے والی ٹرینوں کو بند کرکے عوام کو سستے سفر کی سہولت سے محروم کردیا تھاجو آج تک محرومی کا شکار ہیں مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں خواجہ سعد رفیق نے فیصل آباد میں تاجروں کی تقریب میں لاہور سے براستہ فیصل آباد، سرگودہا ماڑی انڈس بند پسنجر ٹرین کو بحال کر نے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن انہوں نے بھی عوامی مطالبے کو پذیرائی بخشی اور نہ ہی اس اس ٹرین کو بحال نہیں کیا گیالگتا ہے اس ٹرین کی بندش کا معاملہ وزیر اعظم وفاقی وزیر ریلوے کی نظر سے اوجھل رکھا جا رہا ہے حالانکہ ماڑی انڈس پسنجر ٹرین اس سیکشن پر چلنے والی واحد ٹرین تھی جسے بحال کردیا جائے تو لاہور، شیخوپور ہ،فیصل آباد،چنیوٹ،خوشاب اور میانوالی کے تاجروں اور ہزاروں عام لوگوں کو بے حدفائدہ پہنچے گاکیونکہ اسوقت فیصل آباد براستہ سرگودہا میانوالی ایک بھی مسافر ٹرین نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں