ماڑی انڈس ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلایا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)ماڑی انڈس ٹرین کو پرانے روٹ پر براستہ فیصل آباد چلایا جائے اور صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر اس کا سٹاپ منظور کیا جائے۔صفدرآباد کے شہریوں کا مطالبہ۔سٹی صفدرآباد کے شہریوں ڈاکٹر عبد المجید سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد، ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار،محمد آصف سروری قادری ،ملک تنویر شاہد فنانس سیکریٹری موبائل ایسوسی ایشن،ماسٹر محمد نواز ٹاپ ٹیلرز،میاں عرفان زری ہائوس،بابا شوکت علی منڈھیالہ،ملک محمد طارق ریلوے روڈ چکی شاپ،محمد عبداللہ تن زیب ٹیلرز اور رانا محمد بلال زرگر نے ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ سے ملاقات کی اور شہر کے مسائل سے آگاہ کیا ۔شہریوں نے کہا کہ ٹرین ماری انڈس کا پرانا روٹ براستہ فیصل آباد بحال کیا جائے اور اسے ریلوے اسٹیشن صفدرآباد پر اسٹاپ دیا جائے تا کہ یہاں کی عوام کو لاہور،فیصل آباد ،چنیوٹ اور سرگودھا کی سفری سہولت میسر ہو۔با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ریلوے نے صفدرآباد اسٹیشن پر ماڑی انڈس کا اسٹاپ ٹرائل بیس پر دیا تھا لیکن ایک ماہ کے بعد اسے کینسل کر دیا وجہ یہ بتائی گئی کہ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن ریونیو پورا نہ کر سکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں