57

ماں بیٹے کو گولیاں مار دی گئیں

گوجرہ(نامہ نگار)واٹر فلٹریشن سے پانی بھرنے کے تناعہ پر نوجوان نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے کوشدید زخمی کر دیاملزمان فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ محلہ اسلام پورہ کاتیرہ سالہ محمد ذیشان ہائوسنگ کالونی کے فلٹریشن پلانٹ پر پانی بھر نے گیا تو اس کاپانی بھرنے پر محلہ مذکور کے ذوالفقار سے جھگڑاہو گیاجس نے گھر آکر بتایا تو اس کی والدہ کلثوم بی بی اپنے بیٹے کو لے کرذوالفقار کے گھر گئی اور لڑائی کی وجہ پوچھی تو ذوالفقار نے اسلحہ سے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میںد ونوں ماں بیٹاشدید زخمی ہو گئے اور ملزم موقع سے فرارہو گیا شدیدزخمی ماں بیٹے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدانہیں مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈہسپتال فیصل آباد ریفر کر د یاگیاہے سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں