ماہرہ خان بہترین اداکار کیساتھ بہت رحمدل شخصیت ہیں۔ شہیرہ جلیل

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ شہیرہ جلیل نے سپر اسٹار ماہرہ خان کو بہترین اداکارہ کے ساتھ رحم دل انسان بھی قرار دے دیا۔ اداکارہ شہیرہ جلیل حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ماہرہ سے پہلی ملاقات سے متعلق شہیر ہ جلیل نے بتایا کہ ماہرہ خان بہت رحمدل شخصیت ہیں، میں نے اپنے ڈیبیو ڈرامے رضیہ میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تھا، میری ان سے پہلی ملاقات بھی اسی شوٹنگ سیٹ پر ہوئی تھی جہاں میں خاموشی سے جاکر بیٹھ گئی تھی، اس وقت میں بہت گھبرائی ہوئی تھی، میں نے ماہرہ سے اپنا تعارف بھی نہیں کروایا تھا، اسی دوران ڈائریکٹر نے ماہرہ سے میرا تعارف کروا دیا، اس تعارف کے ساتھ ہی ماہرہ مجھ سے بے حد خوشدلی سے ملیں، مجھے خوشی سے گلے لگالیا، اس کے بعد بھی شوٹنگ کے دوران ماہرہ کا مجھ سے رویہ قابل تعریف رہا، شوٹ پر وہ خود مجھے کھانے کیلئے بلاتیں اگر میں انکار کرتی تو زبردستی کھلاتیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ دوران شوٹ میں نے ماہرہ خان سے سوال کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں