ماہرہ خان ڈرامے میں وہاج علی کی ہیروئن بننے کیلئے تیار

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ ماہرہ خان کی اداکار وہاج علی کیساتھ سکرین شیئر کئے جانے سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آج کل وہاج علی اداکارہ و ماڈل مایا علی کے ساتھ ٹی وی سکرین پر نظر آ رہے ہیں تاہم جلد ہی انہیں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ دیکھا جائے گا۔ڈائریکٹر حسام حسین کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق اب اداکارہ ماہرہ خان کو ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر اداکار وہاج علی کے ساتھ رومانس لڑاتے ہوئے دیکھا جا سکے گا۔سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ نے ماہرہ خان اور وہاج علی کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔صارفین جوڑی کو ایک ساتھ ٹی وی سکرین پر دیکھنے کیلئے پر جوش نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں