ماہرہ خان کو منفرد خوبصورت ساڑھی اسٹائل میں دیکھ کر مداح خوش

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کومنفرداورخوبصورت سارھی اسٹائل میںدیکھ کر مداح حیران ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پہلے بھی ساڑھی میں اپنے خوبصورتی کے جلوے بکھیر چکی ہیں لیکن فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداح ان کے منفرد اور خوبصورت ساڑھی اسٹائل کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔اداکارہ ماہرہ خان نے ساڑھی میں اپنا روپ کراچی کے ساحل پر دکھایا، یہ اسٹائل ان کے پچھلے ساڑھی اسٹائل سے کافی مختلف تھا اور انڈین ساڑھی اسٹائل سے کافی ملتا جلتا تھا۔ماہرہ خان نے سرخ اور پیلے رنگ کے امتزاج کی ساڑھی پہن کر ایک خوبصورت نظارہ دیا،انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان کی تصویروں میں ان کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں