ماہرہ خان کے گولڈن لہنگے کے بھارت میں چرچے ہونے لگے

لاہور (شوبز نیوز)اداکارہ ماہرہ خان کے 26 لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد قیمت کے گولڈن لہنگے کے بھارت میں بھی چر چے ہو نے لگے، اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے ہائی فیشن لک سے بھارت میں موجود اپنے چاہنے والوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے شہریار منور کے نکاح میں زیب تن کیے گئے اپنے گولڈن لہنگے کی لکش ویڈیو جاری کر دی۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ سنہری لہنگے میں گھومتے پھرتے فوٹو سیشن کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنے لک کی تفصیل انہوں نے اپنے کیپشن میں بتائی، جس کے مطابق انکا یہ ڈریس منیش ملہوترا کا ہے، میک اپ اور اسٹائلنگ بابر ظہیر نے کی جبکہ جیولری کوہر جیولری کا شاہکار ہے۔ماہرہ خان نے روایتی زیورات کے ساتھ سنہری لہنگے میں خوبصورتی کے نئے معیار قائم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں