کراچی(بیوروچیف)کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی،50ماہی گیر لا پتہ ہوگئے۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کا کہنا تھا کہ کشتی حجاموکری کے قریب کھلے سمندرمیں ڈوب گئی،کشتی میں50ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کاتعلق ابراہیم حیدری سے ہے جو مچھلی کے شکار پر گئے تھے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ابراہیم حیدری کشتی ڈوبنے کے بعد سے ماہی گیروں سے رابطہ نہیں ہوسکا، ٹیموں کو ماہی گیر کی تلاش کیلئے روانہ کردیا گیا۔واضح رہے حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
