ماہ اکتوبر کے دوران مختلف حادثات میں576افراد جان کی بازی ہار گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران مختلف حادثات میں 576افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 14532 ایمرجنسی کی کال موصول ہوئیں۔ جن میں 11ڈوبنے’ 120 آگ لگنے’ 2969 ٹریفک حادثات’ قتل’ اقدام قتل’ خودکشی اور لڑائی جھگڑے کے 269 اور دیگر 993 واقعات رونما ہوئے۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7885 افراد کو فرسٹ ایڈ اور 5445 افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا۔ اس دوران ٹریفک حادثات میں 44 اور مجموعی طور پر 576افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ انسانوں کے ساتھ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے 100 سے زائد پرندوں کو بھی ریسکیو کیا جبکہ آگ لگنے کے واقعات میں سوا پانچ کروڑ مالیت کے سامان کو آگ لگنے سے محفوظ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں