ماہ رمضان میں منافع خور بے قابو ہوچکے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصرایڈووکیٹ نے کہاکہ پنجاب حکو مت کی نااہلی سے ماہ رمضان ناجائز منا فع خور مافیا بے قابو ہو چکا ہے ہر چیز کا ریٹ10گنا بڑھ چکا ہے سحرو افطار کی خریداری کیلئے روزہ دار حکو متی ناکامی پر بد دعائیں دے رہے ہیں جبکہ مہنگائی ختم ہونے کابھی صرف دعوی ہے حکومت میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بری طرح فیل ہو چکا ہے ، عوام تنگ دستی سے پریشان ہی نہیں معاشی بد حالی کا بھی شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کااتحادیوں کوساتھ لے کرچلنے کامزاج نہیں اس لئے پیپلزپارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پرعمل نہیں ہورہا۔ پاکستان ہوںمسلم لیگ نون نے اج تک اصولوں کی سیاست نہیں کی جب بھی اقتدار ملا تو نظریہ ضرورت اور ذاتی مفادات کی سیاست کو فروغ دیا ہمیشہ اپنے مہربانوں اورمحسنوں سے بے وفائی کی جبکہ ہماری اعلی قیادت نے ملک و قوم تعمیر و ترقی عوامی حکمرانی کی بالادستی کو ترجیح دی ہے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اج بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے کسی سطح پر ہمارے کارکنوں کے کام نہیں ہو رہے ہمارے تنظیمی عہدے داران اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر عوامی ایشوز کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا ہے پھر بھی جمہوریت کے لیے ہم نون لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں اپنے موقف پرقائم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں