ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ماہ رمضان المبارک میں ڈرائیور حضرات محتاط ڈرائیونگ اور صبر کا عملی مظاہرہ کریں’ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک کی صدارت میں ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے آپریشنل اجلاس کے موقع پر اپنی ہدایات میں کیا انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں کھانے پینے اور سونے جاگنے کے معمول میں تبدیلی رونما ہوتی ہے ،جو کہ ڈرائیونگ بالخصوص لمبے سفر پر اثر انداز ہو سکتی ۔
41