34

ماہ رمضان میں گرانفروشوں اورناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی مل گئی

لاہور(بیوروچیف)رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی شربا مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا، منافع خور من مانی پر آئے ہیں’ دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیئے، اس ساری صورتحال میں حکومت بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے’ ملک بھر میں کوئی پوچھنے والا نہیں، دکاندار اپنی مرضی سے نرخ طے کر رہے ہیں، پھلوں کی مہنگائی کی وجہ سے خریداروں نے بائیکاٹ مہم شروع کردی ہے،مہنگے پھل نہیں خریدیں گے’ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی شربا مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا،مہنگائی کے باعث متوسط طبقہ 2 وقت کی روٹی کمانے سے محروم، لوٹ مار اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ماہ رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان سر چڑھ کر بول رہا ہے تو دوسری طرف حکومت، انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی۔ دوکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا دیا اور کوئی بھی دوکاندار سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروٹ سبزیاں و گوشت سمیت دیگر اشیا فروخت کرنے کو تیار نہیں۔ اسی طرح دیگر اشیا میں بھی خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا۔ پھلوں کی مہنگائی کی وجہ سے خریداروں نے بائیکاٹ مہم شروع کردی ہے۔مہنگے پھل نہیں خریدیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں