ماہ رمضان ہمیں صلہ رحمی کا درس دیتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان وسیاسی امور سجادہ نشین پیرآف شہباز پور سید علی حیدر حسنی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہم سب کیلئے تجدید عہدوفا کا دن ہے ماہ رمضان کا بابرکت مہنہ ہمیں صلہ رحمی کا درس دیتا ہے آج مخلوق خدا تنگ دستی، معاشی بدحالی اور بے لگام مہنگائی سے بری طرح لاچار ہو چکی ہے ہماری عدلیہ بیوروکریسی اور حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلسطین میںموجودہ وقت کا یزید اسرائیل درندگی کی انتہا کر چکا ہے مسلم حکمرانوں کی غیرت مر چکی ہے ،سید علی حیدر حسنی نے کہاکہ خوشحال اور جمہوری پاکستان موجودہ وقت کی ضرورت ہے ، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں ، ملک کسی بھی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔یوم پاکستان کا دن قوم سے متقاضی ہے کہ عہد تجدید کر یں کہ اس مادر وطن کی سلامتی ‘ خود مختاری کی حفاظت کیلئے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں