ماہ صیام میں شور کوٹ کینٹ میں مہنگائی کا طوفان،عوام پریشان

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)رمضان المبارک میں شورکوٹ چھاؤنی میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔ شورکوٹ چھاؤنی کی عوام پریشان ،ہوش ربا مہنگائی نے شورکوٹ چھاؤنی کی عوام کے ہوش اڑا دیے۔اشیائے خرد و نوش کی قیمتیں کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہی چکن مافیا نے بھی اپنا کام دیکھاتے ہوئے چکن کی قمیتں بڑھانا شروع کر دی مرغی کا گوشت 700 روپے تک فروخت ہونے لگا، کھجور،سٹرابری،سیب، مالٹا اور سبزیاں عام آدمی کے لئے ایک خواب بن گیا ہے۔ وہی مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی خرید سے باہر ہونے لگا ہے،اگر حکومت ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو بروقت نکیل ڈالے تو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاء خوردونوش گوشت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں واضح کمی لائی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں