ماہ صیام میں ضرورت مندوں و مساکین کا خیال رکھا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے کا تصور کرتے ہی انسان کا دل اور ذہن روحانی خوشی محسوس کرتا ہے کیونکہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے اﷲ تعالی کی طرف سے خاص تحفہ ہے جو بہت خوش نصیب لوگوں کو میسر آتا ہے ۔ یہ برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ گنہگاروں کی بخشش کروانے کا بہتریں ذریعہ بھی ہے کیونکہ اس مہینہ مقدس میں جنت کے دورازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اس میں شیا طین کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس مہینہ میں اﷲ تعالی اور حضور اکرمۖ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عبا د ا ت کیساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے ضرورت مندوں مساکینوں ‘ بیوائوں اور یتیموںکا خیال رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں