ماہ صیام میں پرائس کنٹرول پر زیرو ٹالرنس پالیسی،خلاف ورزی پر دکانیں سیل ہونگی

سرگودھا (بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہوا جس میں پنجاب لینڈ ریونیو قانون میں حالیہ مجوزہ ترامیم اور رمضان المبارک کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر ریونیو، اے ڈی سی آرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو افسران شریک ہوئے۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے بی او جی 1967 کے قانون میں مجوزہ ترامیم کی تفصیلات پیش کیں۔اجلاس میں ان ترامیم پر تفصیلی مشاورت کی گئی تاکہ متفقہ سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوائی جا سکیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ منظور شدہ ترامیم پر فوری عملدرآمد کا آغاز کیا جائے اور تمام ریونیو افسران نئے قانونی نکات سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو نظام میں شفافیت، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں