ماہ فروری،مختلف حادثات میں548افراد جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گذشتہ ماہ مزدوری کے دوران مختلف حادثات میں مجموعی طور پر548افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران12295ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں ، جن میں 2690 ٹریفک حادثات،8260میڈیکل،180آگ لگنے،5ڈوبنے ،4عمارتیں گرنے،قتل ،اقدام قتل ، خودکشی سمیت لڑائی جھگڑے کے230واقعات رونما ہوئے، ریسکیو نے انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ 58پرندوں اور جانوروں کو بھی ریسکیو کیااور حادثات کے دوران12374افرادکو موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور 4927افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم اس دوران مجموعی طور پر548افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122نے انسانی خدمت کیساتھ ساتھ 58مقامات پر مختلف پرندوں اور جانوروں کو بھی ریسکیو کرتے ہوئے ان کی جانیں بچائیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز انجینئر احتشام واہلہ نے کہا کہ فیصل آباد میں بلند و بالا عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی انسپکشن جاری ہے جس میں ہنگامی انخلاء ، فائر فائٹنگ آلات، فائر ہائیڈریٹس اور سموگ ڈیٹیکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور عمارتوں میں فائر الارم ، سسٹم سپرینکل اور سٹینڈ بائی پائپ سسٹم کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور عمارتوں کے بیسمنٹ میں خطرناک مواد ،بوائلر یا کچن کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمارتوں میں سیفٹی مینیجرز ،ایمرجنسی ریسپانس ٹیم ،فسٹ ایڈ اور آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں