ماہ فروری کے دوران مختلف حادثات میں565افراد جاں بحق ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گزشتہ ماہ فروری کے دوران مختلف واقعات کے دوران مجموعی طور پر 565 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ فروری کے دوران ریسکیو1122 کو 12089 کالز موصول ہوئیں۔ جس پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر 6102 مریضوں کو فرسٹ ایڈ اور 5493 افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میں 2445 ٹریفک حادثات’ 188 آگ لگنے’ ڈوبنے کے تین’ عمارتیں گرنے کے 13′ لڑائی جھگڑے’ فائرنگ’ خودکشی’ اقدام خودکشی کے 292 اور 894 دیگر متفرق واقعات رونما ہوئے جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کی 8254 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسی دوران ٹریفک حادثات میں 28 اور دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 539 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران ایسے موسم میں بجلی کے پول اور خاص کر گری ہوئی تاروں سے فاصلہ رکھیں کیونکہ یہ آپ کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ شدید بارش میں ڈرائیورز کے لیے بھی ڈرائیونگ کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس موسم میں سڑکیں گیلی ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے پھسلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے لہٰذا رفتار کم سے کم رکھیں۔ ایسے گھر یا عمارتیں جو بوسیدہ یا کچی اور نا پائیدار ہوں مسلسل بارش کی وجہ سے مزید کمزور ہو جاتی ہیں کسی وقت بھی یہ گر سکتی ہیں جس حد تک ممکن ہو بارش میں ایسی عمارتوں سے دور رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں