ماہ مئی میں فیسکو کی45دیہات میں بجلی کی فراہمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ اپریل میں ریجن بھر میں325.46ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا ۔ ماہ مئی میں 88.630ملین سے زائد کی لاگت سے45دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ158.386ملین کی لاگت سے 6 ایچ ٹی اور78.444ملین کی لاگت سے63ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ مئی میں فیصل آباداورسرگودھاڈویژنز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 45نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ63ایل ٹی پروپوزلز اور6فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر 325.46ملین روپے لاگت آئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن احمد علی شاہ کی زیر نگرانی 23.127ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 19ایل ٹی پروپوزلز،23.457ملین کی لاگت سے جھنگ میں 18،16.474ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 15 جبکہ 15.386 ملین کی لاگت سے میانوالی میں 11ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔اسی طرح12.245ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 7 نئے دیہات، 21.369 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 10، 23.997ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 15جبکہ میانوالی میں 31.019ملین روپے کی لاگت سے13نئے دیہات کو روشن کیا گیا۔اسی طرح108.097ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 2،46.798ملین روپے کی لاگت سے جھنگ میں 1 ایچ ٹی پروپوزلزجبکہ3.491ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 3 ایچ ٹی پروپوزل مکمل کی گئی۔ چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئر محمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔ انھوں نے کہا کہ برقی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے سے فیسکو کے ڈسٹری بیوشن میں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں