ماہ نور اور سحرش علی کی سکواش چیمپئن شپ میں اہم کامیابیاں

ہیمبرگ(سپورٹس نیوز) جرمن جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی علی سسٹرز نے اہم کامیابیاں اپنے نام کر لیں۔جرمن جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ رائونڈ 2 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی اور سحرش علی نے اپنے، اپنے مقابل کھلاڑیوں کو پچھاڑ دیا۔ماہ نور علی نے مقابل کھلاڑی رافیلا گوئڈونی کو 11-4، 11-4 اور 11-7 سے شکست دی، جبکہ سحرش علی نے حریف نیریا ساسترے کو 11-6، 11-2 اور 11-2 سے مات دے دی۔جرمن جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی علی سسٹرز نے اہم کامیابیاں اپنے نام کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں