مایا جوائنٹ نے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ایسٹبورن (سپورٹس نیوز) امریکی نژاد آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی مایا جوائنٹ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔19سالہ ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فلپائن کی حریف کھلاڑی کھلاڑی الیگزینڈرا آیلا کو شکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ڈبلیو ٹی اے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں