2

مایا خان نے پسندیدہ جین زی اداکار کا نام بتا دیا

لاہور (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا خان نے اپنے پسندیدہ جین زی اداکار کا نام بتا دیا۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل پرورش میں ثمر جعفری نے مرکزی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ مایا خان بھی موجود تھیں۔انہوں نے حال میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران ثمر جعفری کی جدوجہد اور محنت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ثمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مایا خان نے کہا کہ میں نے صرف چند جین زی اداکاروں میں جدوجہد کا درد دیکھا ہے اور ان میں سے ایک ثمر جعفری ہیں، وہ میرے پسندیدہ ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور میرے بہت قریب بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیٹ پر ان کے صبر اور جدوجہد کو دیکھا ہے، ان سے خاموش رہنا سیکھا ہے۔مایا خان نے کہا کہ جین زی اور ہمارے وقت کے درمیان جو سب سے واضح فرق محسوس کیا وہ یہ ہے کہ ان کو اب جو ایکسپوژر ملا ہے وہ ہمارے لیے کافی مشکل تھا، وہ بھی اتنی جدوجہد اور کوشش کے بعد اب یہ فوری کامیابی ہے، انہیں ایک کے بعد ایک مواقع ملتے ہیں لیکن ہم نے کامیابی حاصل کرنے میں وقت لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں