مایا علی اور بلال اشرف کی فلم عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان

کراچی (شوبز نیوز) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، بلال اشرف اور مایا علی کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم خان تمہارا کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔خان تمہارا کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل ہی مکمل کی جا چکی تھی لیکن فلم کی ٹیم نے اسے ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔اب فلم کی ٹیم نے ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحی کے موقع پر سینماوں میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ مختصر دورانیے کے ٹیزر میں بلال اشرف اور مایا علی کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ جو جدید ترین اسلحے کا استعمال کرکے دشمنوں کو دھول چٹاتے نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں