مایا علی کی اسکاٹ لینڈ میں سیر و تفریح کی تصاویر ‘ویڈیوز وائرل

ایڈنبرا (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی اسکاٹ لینڈ میں سیر و تفریح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جس میں انہیں اسکاٹ لینڈ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے لوکیشن میں بتایا کہ وہ ایڈنبرگ میں موجود ہیں اور ساتھ میں ان کی دوستیں بھی موجود ہیں۔مایا علی کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراوں میں ہوتا ہے جو فلم، ڈرامہ اور کمرشلز میں کام کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں