63

مبلغین اسلام نسل نو میں دینی تعلیم پر عمل کرنے کا جذبہ زندہ کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) متحدہ تنظیمات اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام ادارہ جامعہ چشتیہ نظامیہ تعلیم القرآن میں سالانہ افکار اولیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا صدارت صاحبزادہ سید محمد منصور الحق شاہ ‘مہمان خصوصی محبوب المشائخ صاحبزادہ سید محمد ایو ب شاہ جبکہ میزبان ادارہ ہذا کے مدیر اعلی قائد سنی تنظیم القرا پاکستان استاد القرا علامہ محمد شریف کھرل تھے ۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے ادارتی خطاب میں علما مشائخ پر زور دیا کہ وہ محراب و منبر سے درس قرآن برکات’ ملی یکجہتی ‘اخوت و یگانگت ‘اسلامی امہ میں جوڑنے کا جذبہ اولیائے امہ کا طرز تبلیغ عام کریں تاکہ اہل وطن کو فتنوں سے نجات ہو رجوع الی القرآن سے ہی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے جب تک امت مسلمہ قرآ ن اور اسوہ رسول پاک ۖ سے چمٹی رہی عزت و سرفرازی اس کا مقدر رہا جب دین سے دوری کی ذلت ورسوائی میں پڑے ضرورت ہے کہ مبلغین اسلام نسل نو میں دینی تعلیم پڑھنے اور عمل پیرا ہونے کا وہ جذبہ پھر زندہ کریں تاکہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے عظمت رفتہ کا ظہور پھر ممکن ہو سکے کیونکہ برصغیر میں احکام ربانی سنت نبوی ۖ کا فیضان اولیائے و صوفیائے کرام نے اسوہ رسول اللہ سے مزین تدریس و تبلیغ سے پھیلا یا یہی طریقہ خطبا امہ کو اختیار کرنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں