63

مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ کی ہلاکت (اداریہ)

فیصل آباد کے علاقہ نعمت کالونی میں گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا، سی پی او نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ٹائون سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ نعمت کالونی میں چار ماہ قبل بارہ سالہ عائشہ کو گھریلو کام کاج کیلئے رکھا گیا، عائشہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث مذکورہ بچی کے سر’ ہاتھوں’ بازوئوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے، طبیعت خراب ہونے پر اسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ عائشہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اپنا کردار ادا کریگا، اگرچہ ملزمان کی جانب سے تشدد سے انکار کیا جا رہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تفتیش سے صورتحال واضح ہو جائے گی اور امید ہے کہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت پر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں