مبینہ رشوت وصولی’ پٹرولنگ پولیس کے 4 اہلکار معطل

جڑانوالہ(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس شہید حفیظ الرحمان اصغر آباد کے اہلکاروں کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس پی پٹرولنگ نے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ شہید سب انسپکٹر حفیظ الرحمان اصغر آباد کے اہلکار ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ طور پر رشوت وصول کر رہے ہیں شہریوں سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے سب انسپکٹر مجاہد،کانسٹیبل سفیان اللہ،کانسٹیبل محبت علی اور لیڈی کانسٹیبل رئیسہ کو معطل کرکے ڈی ایس پی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کا کہنا ہے کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کرپشن میں ملوث پائے جانیوالوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے محکمہ میں جزا و سزا کا عمل جاری ہے کرپشن میں مرتکب پائے جانیوالوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں