مبینہ طور پر زہریلا شوارما کھانے سے میاں بیوی جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ میں مبینہ طور پر زہریلا شوارما کھانے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے،دونوں کی 5ماہ قبل شادی ہوئی تھی’ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرضی پورہ زنیر ٹائون کا رہائشی 27سالہ رحمان علی اپنی 23سالہ اہلیہ نتاشہ کے ہمراہ رات کو بازار گئے اور وہاں سے شوارما کھانے کے بعد بوتل پی اور گھر پہنچنے پر ان کی طبیعت خراب ہو گئی تو اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا معدہ واش کر کے ان کی جانیں بچانے کی سرتوڑ کوششیں کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں