مبینہ مقابلوں میں 1منشیات فروش ہلاک’1گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار’ سی سی ڈی لائلپور ڈویژن کے انچارج انسپکٹر صدیق چیمہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ بوہڑ چوک کے قریب مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فیکٹری ایریا پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام خرم شہزاد عرف شانی ولد غفار سکنہ 202 رب بھائی والا بتایا۔ جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیںجبکہ ٹوبہ کے علاقہ 711گ ب کے قریب سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ولی خان ولد فیاض احمد سکنہ گوجرہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں