مبینہ مقابلے، منشیات فروش اور ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی اور رضاآباد پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ منشیات اور ریکارڈ یافتہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ۔ مبینہ طور پرسی سی ڈی لائلپور ٹائون کے انچارج صدیق چیمہ نے اپنے عملہ کے ہمراہ غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان نگر میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ تاہم فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جسکی شناخت شاہد خلیل ولد یوسف سکنہ 203 رب کے نام سے ہوئی جو کہ بدنام منشیات فروش نکلا اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ تھانہ رضاآباد کے علاقہ ٹیلاں والا قبرستان کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل’ اقدام قتل سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم رفیق ولد فرزند علی عرف بھولا گجر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ، مضروبان ہسپتال منتقل ‘ ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں