2

مبینہ مقابلے میں اشتہاری ہلاک،3بچوں کے باپ کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ 470 گ ب کے قریب سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈیافتہ اشتہاری عامر علی اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی صدر ڈویژن کی ٹیم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے 470گ ب کے قریب غریب نواز ہوٹل کے پاس راجباہ روڈ پر پہنچے تو مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر سیدھی فائرنگ کر دی، سی سی ڈی نے جوابی فائرنگ کی، کچھ دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رُکا تو پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام عامر علی ولد یٰسین سکنہ 225 رب بتایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ اس کے دیگر 4ساتھی رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مرنے والا ڈاکو ریکارڈیافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ 3بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا شکیل پارک کا رہائشی 50سالہ مبارک علی ولد محمد اسلم سے معاشی حالات سے تنگ تھا جسکی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ شب اس کا کسی بات پر اہل خانہ سے دوبارہ جھگڑا ہوا تو وہ گلے میں رسہ ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک گیا جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے کمرہ میں جا کر دیکھا تو اس کی نعش پنکھے کیساتھ جھول رہی تھی۔ متوفی 3بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں