28

مبینہ مقابلے میں1ڈاکو زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندل بار کے علاقہ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا تو اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے زخمی ڈاکو کو اسلحہ اور چھینا جانے والا لیڈیز پرس قبضہ میں لیکر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا، زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی، تاہم پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں