مبینہ پولیس مقابلہ،آئس ڈیلر شکیل چاکلیٹ بابا اپنے انجام کو پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی اقبال ڈویژن کا تھانہ ساندل بار کے علاقہ چنن کے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں بدنام آئس ڈیلر شکیل عرف چاکلیٹ بابا اپنے انجام کو پہنچ گیا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اقبال ڈویژن کے انچارج علی اکرام گورایہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چنن کے موٹروے کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم کی نعش پڑی تھی۔ جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ تاہم مرنے والے ملزم کی شناخت بدنام آئس ڈیلر شکیل عرف چاکلیٹ بابا سکنہ چک جھمرہ کے نام سے ہوئی جوکہ درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں