مبینہ پولیس مقابلہ،اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ڈاکو گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 39 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم کو پولیس نے دوبارہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،زخمی حالت میں دوبارہ پکڑے جانیوالے ملزم کو موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوا لیا تھا، پکڑے جانیوالے ملزم کے ساتھی موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کا سب انسپکٹر ابراہیم ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 162/26 میں گرفتار ملزم مقصود احمد عرف سودی ولد عباس علی ساکن 356 گ ب کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہا تھا کہ جھوک موڑ لنک روڈ چک نمبر 3535 گ ب کے قریب 3 کس نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا اور فرار ہو گئے تعاقب پر روڈی موڑ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق زخمی حالت میں دوبارہ پکڑا جانیوالا ملزم مقصود احمد عرف سودی تھانہ صدر،تھانہ لنڈیانوالہ تھانہ روڈالہ میں ڈکیتی راہزنی ناجائز اسلحہ کے 39 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں دوبارہ پکڑے جانیوالے ملزم کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس تھانہ صدر نے موٹر سائیکل کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں