مبینہ پولیس مقابلہ،بدنام آئس ڈیلر شیر خان پٹھان ہلاک،3ساتھی فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کیساتھ گٹ والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ آئس ڈیلر شیر خان پٹھان مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کیمطابق سی سی ڈی کے انچارج سید ارم رضا شاہ اور علی اکرام گورائیہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مدینہ ٹائون گٹ والا پلی کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ اس دوران دو مشکوک موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے قریبی کھیتوں میں گھس گئے، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر دیکھا تو ایک ملزم مردہ حالت میں پڑا تھا۔ جسکی شناخت شیر خان عرف پٹھان ولد میرداد خان سکنہ 214 رب کے نام سے ہوئی جوکہ بدنام زمانہ آئس ڈیلر’ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں