مبینہ پولیس مقابلہ،بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم زخمی حالات میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ سیم نہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ٹھیکری والا کی حراست سے فرار ہونیوالا ملزم گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ اسکو چھڑوانے والے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے سب انسپکٹر نعیم علم الدین اپنی ٹیم کے ہمراہ بچوں سے بدفعلی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزم اورنگزیب کو ریکوری کیلئے 71 ج ب سرلی علاقہ تھانہ ٹھیکری والا لے جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے زیرحراست ملزم اورنگزیب کو چھڑوا کر لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر’ تھانہ ٹھیکری والا’ ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کرنا شروع کر دیا اور ناکہ بندی کروائی تو سب انسپکٹر خالد نے سیم نہر کے قریب 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے سیم نہر کی طرف فرار ہونے لگے تو پولیس پارٹی نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ کچھ دیر تک فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو پولیس پارٹی نے دیکھا تو پولیس حراست سے فرار ہونیوالا ملزم اورنگزیب جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اسکے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے زخمی ملزم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، زخمی ملزم اورنگزیب متعدد بچوں کے ساتھ بدفعلی اور چوری وڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے۔ تاہم پولیس نے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں