مبینہ پولیس مقابلہ،بچی کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے بچی کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا،ساتھی فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف سپرا نفری کے ہمراہ ٹاور چوک بچیانہ میں موجود تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2کس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر 7سالہ بچی اور موٹر سائیکل پھینک دی اور پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جسکی شناخت سلیمان ولد اقبال ساکن 240گ ب کے نام سے ہوئی جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا پولیس کے مطابق زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسکے فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ملزم سلیمان نے اعوان ٹائون سے 7سالہ بچی انیسہ کو اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں