مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک،3ساتھی فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ہلاک،3فرار ہو گئے، تفصیل کے مطابق 4ملزمان واردات کر کے فرار ہوئے تو اطلاع ملنے پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا جو 399کے قریب دکھائی دیئے تو انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر وہ قریبی قبرستان میں داخل ہو گئے، جنہوں نے درختوں کی اوٹ لیکر فائرنگ کر دی، تھوڑی دیر بعد فائرنگ رکھنے پر1ڈاکوعبدالغفار اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جو ہسپتال پہنچایا گیا اور وہ وہاں دم توڑ گیا،3ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں