مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ روشن والا کے علاقہ 236 رب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت اپنے ساتھیو ں کی گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مضروبان کو ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ روشن والا کے ایس ایچ او شاہد پرویز اور سب انسپکٹر ساجد محمود نے اپنے عملہ کے ہمراہ 236 رب کے قریب ناکہ بندی پر چار مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ تاہم فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو دو ملزمان جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑے تھے جن کی شناخت عمران عرف مانی ولد اﷲ دتہ سکنہ 243 رب اور علی رضا کے ناموں سے ہوئی جوکہ ریکارڈیافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مضروبان کو ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں