مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ بابا فرید روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ڈاکو ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا، پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے بھائیوں کی تلاش شروع کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی غلام مصطفی اپنے ماتحت ملازمین کے ہمراہ پکڑے جانیوالے ملزم امین کو برآمدگی کیلئے لے جا رہا تھا جب وہ جڑانوالہ روڈ پر 214 رب بابا فرید روڈ کے قریب پہنچے تو اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔ پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون عدیل چیمہ بھاری نفری کے ہمراہ ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر دیکھا تو امین زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم زخمی ڈکیت کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں